BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، سرکاری میڈیا کا دعویٰ

  • بارباڈوس کے جھنڈے والے ٹینکر میں ایرانی تیل لدا ہوا تھا، ایرانی فوج
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر اوشین کوئی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ایران کے مطابق یہ کارروائی ایرانی تیل کی برآمدات میں خلل ڈالنے کی مبینہ کوشش کے جواب میں کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بارباڈوس کے جھنڈے والا یہ ٹینکر ایرانی تیل لے جا رہا تھا اور علاقائی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیل کی برآمدات کو نقصان پہنچانے اور اس میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکرجس پر فروری سے امریکی پابندیاں عائد ہیں کو ایران کے جنوبی ساحل پر لایا گیا اور عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ٹینکر کو قبضے میں لینے کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان تصادم ہوا، جو خلیج کو خلیج عمان سے ملاتی ہے۔

ایران نے اس تنگ آبی گزرگاہ کو جہاں سے دنیا کے تیل کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے، 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ شروع ہونے سے قبل ہی بڑی حد تک بند کر دیا تھا۔

Comments

200 حروف