BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

امریکہ-ایران امن معاہدے کی امید، سونے کی قیمتیں مستحکم

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,688.16 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات کے انتظار میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں جمعرات کو تقریباً مستحکم رہیں، جبکہ سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,688.16 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔ بدھ کے روز سونے کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 27 اپریل کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب جون کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,696.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔

ایران نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ امریکی امن تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تجویز کے تحت جنگ کے باضابطہ خاتمے کی بات کی گئی ہے، تاہم ایران کے جوہری پروگرام کی معطلی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے جیسے اہم امریکی مطالبات تاحال حل طلب ہیں۔

ادھر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کی خبروں کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جبکہ ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

معاشی اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں امریکی نجی شعبے میں ملازمتوں میں توقعات سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اب سرمایہ کار جمعہ کو جاری ہونے والی امریکی ماہانہ روزگار رپورٹ کے منتظر ہیں، جس سے اندازہ لگایا جائے گا کہ آیا امریکی معیشت اب بھی مضبوط ہے یا لیبر مارکیٹ میں نرمی شرح سود میں کمی کی توقعات کو دوبارہ تقویت دے سکتی ہے۔

فیڈرل ریزرو حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی کے طویل المدتی دباؤ اور عالمی سپلائی چین میں مسائل کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 77.16 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ پلاٹینم 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2,062.50 ڈالر تک پہنچ گیا۔ پیلاڈیم کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,533.25 ڈالر فی اونس رہی۔

Comments

200 حروف