BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

مقامی فنڈنگ پر انحصار، پاکستان کیلئے کیپٹل مارکیٹس کا کردار کلیدی ہے، محمد اورنگزیب

  • پاکستان کی ثالثی کی کوششیں مسلسل مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیر خزانہ
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے پاس سرمایہ کاری اورگروتھ کے لیے خاطر خواہ اندرونی وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کلیدی شعبوں کی مالی معاونت میں مقامی سرمایہ کار مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ طویل مدتی فنڈنگ کے حصول کیلئے کیپٹل مارکیٹس کو مزید مستحکم بنایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں ایس ای سی پی آفس میں منعقدہ کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں مسلسل مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ہم نے ایک مثبت پیش رفت دیکھی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ تنازع جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔ یہ دنیا، ہمارے خطے اور ہمارے ملک کے لیے درست اقدام ہے۔

وزیرِخزانہ کا موقف تھا کہ اگر ہمارے پاس ریسکیو، ریلیف، تعمیرِ نو اور بحالی کیلئے مقامی طور پر وسائل دستیاب ہوں، تو ہمیں کسی دوسرے ملک یا کثیرالجہتی ادارے پر بھروسہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم پاکستان فرسٹ کی بات کرتے ہیں تو یہی وہ طاقت ہے جس کا ہم حوالہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تیزی سے مقامی سرمائے پر توجہ مرکوز کررہی ہے جس کا مقصد قومی سلامتی کے ایک اہم جزو کے طور پر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اندرونی وسائل کو متحرک کرنا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس تناظر میں کیپٹل مارکیٹس نہایت اہم کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر اکثر نجی شعبے کو پیچھے دھکیلنے کا الزام لگایا جاتا ہے، اس لیے ہمیں سکوک اور کیپٹل مارکیٹس میں وسعت لانی ہوگی۔

ایکویٹی کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے نوٹ کیا کہ حالیہ اتار چڑھاؤ کے باوجود معیشت کے بنیادی عوامل بدستور مستحکم ہیں۔

گزشتہ دو سال میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں داخل ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے جو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل رسائی کے ذریعے اس جانب راغب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صرف اپریل میں تقریباً 24 ہزار نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں شامل ہوئے جو کسی بھی ایک مہینے میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ چنانچہ ایکویٹی کے نقطہ نظر سے ہم یقیناً درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاہم ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ میں ہم درحقیقت پیچھے کی طرف گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ کو ترقی دینے اور وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کے تعاون سے ضوابط، کاروباری آسانی اور ٹیکسیشن کے ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سرمایہ کاروں کی آگاہی کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پروگرامز کا رخ خاص طور پر ان سرمایہ کاروں کی طرف ہونا چاہیے جو آج مارکیٹ میں داخل ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ای سی پی جیسے ریگولیٹرز کو مارکیٹ کی توسیع، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور مالیاتی احتیاط کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

نجکاری کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس محاذ پر نمایاں پیشرفت ہورہی ہے۔ پی آئی اے کی مثال ظاہر کرتی ہے کہ ملک میں خاطر خواہ مقامی سرمایہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی بولیاں موصول ہوئیں جو مقامی سرمایہ کاروں کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے اس موقف پر اصرار کیا کہ اگرچہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرنا چاہتے ہیں لیکن ملکی وسائل بھی مضبوط اور ترقی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کے شعبے اور مالیاتی اداروں سمیت نجکاری کے مزید اقدامات پائپ لائن میں ہیں جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بھی منظم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام عوامل مستقبل میں کیپٹل مارکیٹس کی اہمیت کو مزید کلیدی بنا دیتے ہیں۔

Comments

200 حروف