کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4153 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4153 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 172 روپے کی کمی سے 6360 روپے ہوگئی۔

























Comments