دنیا
ایران میں سکیورٹی اہلکار کے قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی
- مجرم کی شناخت مہرب عبداللہ زادہ کے طور پر کی گئی ہے
ایران نے ایک ایسے شخص کو پھانسی دے دی ہے جسے ایک سکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان کے مطابق یہ سزا اتوار کے روز دی گئی، جبکہ سپریم کورٹ نے 2025 کے آخر میں اس کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔
مجرم کی شناخت مہرب عبداللہ زادہ کے طور پر کی گئی ہے، جسے سکیورٹی اہلکار عباس فاطمیہ کے قتل کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ عباس فاطمیہ 2022 میں اس وقت مارے گئے تھے جب مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی۔
میزان کے مطابق ملزم نے سکیورٹی اہلکار پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عبداللہ زادہ سے زبردستی اعترافی بیان لینے کے لیے تشدد کیا گیا تھا۔
























Comments