BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

وائٹ ہاؤس ڈنر فائرنگ کیس: ملزم پر خودکشی سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کی درخواست

  • کول ٹوماس ایلن پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 اپریل کو وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر کے موقع پر ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ کی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کے موکل پر جیل میں عائد خودکشی سے متعلق پابندیاں ختم کی جائیں۔

کول ٹوماس ایلن پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 اپریل کو وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر کے موقع پر ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ کی۔ بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے واشنگٹن ڈی سی کی جیل میں منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر ایلن کو ایک سیف سیل میں رکھا گیا، جو کہ ایک محفوظ اور پیڈڈ سیل ہوتا ہے، جہاں 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے اور قیدی کو خصوصی حفاظتی واسکٹ پہنائی جاتی ہے۔ بعد میں ان کی حیثیت خودکشی سے احتیاط میں تبدیل کر دی گئی، جس کے تحت انہیں فون کالز، ملاقاتوں اور دیگر سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

وکلاء کے مطابق ایک نرس نے ان پابندیوں کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم یہ بدستور برقرار رہیں۔ دفاعی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دراصل سزا کے مترادف ہیں اور ان سے قیدی کو بنیادی سہولیات، جیسے جیل ٹیبلٹ کے ذریعے اہل خانہ سے رابطہ، سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

کول ٹوماس ایلن پر اقدامِ قتل، پرتشدد جرم کے دوران فائرنگ اور غیر قانونی طور پر اسلحہ منتقل کرنے کے الزامات عائد ہیں، تاہم انہوں نے ابھی تک جرم قبول نہیں کیا۔

Comments

200 حروف