BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

مہنگائی کی شرح ایک بار پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل، اپریل میں 10.9 فیصد ریکارڈ

  • یہ شرح وزارتِ خزانہ کے لگائے گئے 8 سے 9 فیصد کے تخمینے سے کہیں زیادہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

اپریل 2026 کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، یہ شرح وزارتِ خزانہ کے لگائے گئے 8 سے 9 فیصد کے تخمینے سے کہیں زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) مارچ 2026 میں 7.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اپریل 2025 میں سی پی آئی کی شرح محض 0.3 فیصد تھی۔

ماہانہ بنیاد پر اپریل 2026 میں اس میں 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں پچھلے مہینے (مارچ) میں 1.2 فیصد اضافہ اور اپریل 2025 میں 0.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران مہنگائی کی شرح 6.19 فیصد رہی جب کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ شرح 4.73 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

شہری علاقوں میں سی پی آئی افراطِ زر اپریل 2026 میں سالانہ بنیادوں پر 11.1 فیصد بڑھ گیا جب کہ پچھلے مہینے یہ اضافہ 7.4 فیصد اور اپریل 2025 میں صرف 0.5 فیصد رہا تھا۔

ماہانہ بنیاد پر اپریل 2026 میں شہری افراطِ زر میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں پچھلے مہینے 1.3 فیصد کا اضافہ اور اپریل 2025 میں 0.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دیہی علاقوں میں سی پی آئی افراطِ زر اپریل 2026 میں سالانہ بنیادوں پر 10.6 فیصد بڑھ گیا جبکہ پچھلے مہینے یہ اضافہ 7.2 فیصد تھا اور اپریل 2025 میں اس میں 0.1 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔

قبل ازیں وزارت نے جمعرات کو شائع ہونے والی اپنی تازہ ترین ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک اپریل 2026 میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے سپلائی چین کی جاری رکاوٹوں کے باوجود توقع ہے کہ اپریل 2026 کے لیے مہنگائی 8 سے 9 فیصد کی حد میں رہے گی۔

دریں اثنا انسائٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ محمد شہروز نے ایک تبصرے میں کہا کہ اپریل 2026 کے لیے مجموعی مہنگائی کی شرح 10.1 فیصد رہ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ بنیادی طور پر لو بیس ایفیکٹ (پچھلے سال کی کم شرح) کے ساتھ ساتھ خوراک اور ہاؤسنگ انڈیکس میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 1.7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ اور ایل پی جی کی بڑھی ہوئی قیمتیں ہیں۔

Comments

200 حروف