BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 306.48 Increased By ▲ 0.38 (0.12%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.80 Decreased By ▼ -1.36 (-1.46%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.72 Decreased By ▼ -4.19 (-1.85%)
PRL 91.39 Decreased By ▼ -1.63 (-1.75%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پٹرول 6.51، ڈیزل 19.39 روپے لٹر مہنگا

  • نوٹیفکیشن جاری، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 6.51 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.39 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔ قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق آج (یکم مئی) سے ہوگیا ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں پٹرول کی قیمت 393.35 روپے سے بڑھ کر 399.86 روپے فی لٹر ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380.19 روپے سے بڑھ کر 399.58 روپے فی لٹر کردی گئی۔

تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں 4.45 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360.76 روپے فی لٹر ہوگئی ۔

پٹرول پر عائد لیوی میں 3.88 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔ ایچ او بی سی پر لیوی کی شرح 305.37 روپے فی لٹر پر برقرار ہے جب کہ مٹی کے تیل پر لیوی 20.36 روپے اور لائٹ ڈیزیل آئل پر 15.84 روپے فی لٹر ہے۔

مقامی ریفائنریز کے تخمینوں کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6.79 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.69 روپے فی لٹر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پٹرولیم قیمتوں کے گزشتہ جائزے کے مقابلے میں پٹرول پر پریمیم 19.50 امریکی ڈالر فی بیرل اور ڈیزل پر 52.89 امریکی ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فری آن بورڈ بنیاد پر سپلائی لاگت 5.56 ڈالر کے اضافے سے 153.93 ڈالر سے بڑھ کر 159.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح پٹرول کی سپلائی لاگت بھی 4.88 ڈالر فی بیرل بڑھ گئی جو 132.78 ڈالر سے بڑھ کر 137.66 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا معیار برینٹ کروڈ 2.05 ڈالر کی کمی کے ساتھ 115.98 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ اس سے قبل یہ 126.41 ڈالر کی سطح کو چھو چکا تھا جو کہ 9 مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

Comments

200 حروف