BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.36 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.36%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.10 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 91.85 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.83 Increased By ▲ 0.03 (0.38%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

زرمبادلہ ذخائر جون تک 18 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

  • رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 25.4 ارب ڈالر کے واجب الادا قرضوں میں سے 21.2 ارب ڈالر پہلے ہی ادا کیے جا چکے، جمیل احمد
شائع اپ ڈیٹ

بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیوں کے باوجود گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پرامید ہیں کہ رواں سال جون تک اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 18 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

ایم پی سی کے اجلاس کے بعد تجزیہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے جون تک 18 ارب ڈالر کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر کا ہدف حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 25.4 ارب ڈالر کے واجب الادا قرضوں میں سے 21.2 ارب ڈالر پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں یا ان کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد اب 4.2 ارب ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔ اس بقایا رقم میں سے 2.7 ارب ڈالر کے رول اوور ہونے کی توقع ہے جس سے بقیہ مدت (اپریل تا جون) کے لیے قرض کی واپسی کا خالص بوجھ کم ہو کر 1.5 ارب ڈالر رہ جائے گا۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر اور یورو بانڈ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر جیسی بڑی ادائیگیوں کے باوجود، بہتر ان فلوز اور رول اوور انتظامات کی بدولت غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 15 سے 16 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم رہے ہیں۔

مالی معاونت کے حوالے سے حکومت نے دوطرفہ انتظامات اور اپریل میں یورو بانڈ کے اجرا کے ذریعے بیرونی فنڈز کا پیشگی بندوبست کیا ہے جس سے قرضوں اور واجبات کی حالیہ ادائیگیوں کے اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

اس تناظر میں اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر جون 2026 تک 18 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جو کہ تقریباً 3 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہوں گے، یہ وہ سطح ہے جو مارکیٹ میں استحکام اور اعتماد پیدا کرنے کیلئے کافی سمجھی جاتی ہے۔

حالیہ علاقائی تنازع کے بعد مالی سال 26 کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا تخمینہ 41 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جو بحران سے پہلے کے 42 ارب ڈالر کے تخمینے سے تھوڑا کم ہے۔ یہ اندازہ اسٹریس ٹیسٹنگ پر مبنی ہے جبکہ اپریل کے ابتدائی رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ رمضان سے متعلق موسمی اثرات کو نکال کر دیکھا جائے تو ترسیلاتِ زر بڑی حد تک مستحکم رہی ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر یقینی عالمی اقتصادی حالات کے پیشِ نظر غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف