BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.17%)
KSE30 Decreased By (-0.17%)
BAFL 56.97 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.22 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 189.50 Decreased By ▼ -2.95 (-1.53%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.52 Decreased By ▼ -0.27 (-0.51%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 306.50 Increased By ▲ 0.40 (0.13%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.06 Decreased By ▼ -0.10 (-0.98%)
KEL 6.16 Increased By ▲ 0.07 (1.15%)
LOTCHEM 26.27 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 92.60 Decreased By ▼ -0.56 (-0.6%)
OGDC 314.79 Decreased By ▼ -1.94 (-0.61%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 242.11 Decreased By ▼ -1.10 (-0.45%)
PPL 223.07 Decreased By ▼ -3.84 (-1.69%)
PRL 91.99 Decreased By ▼ -1.03 (-1.11%)
SNGP 91.62 Decreased By ▼ -0.22 (-0.24%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.72 Decreased By ▼ -0.08 (-1.03%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

پیوٹن کا ایران کی حمایت کا اعلان، روس میں عباس عراقچی سے مذاکرات کے دوران جلد امن کی خواہش کا اظہار

  • امریکی اور اسرائیلی حملوں، جن کی ماسکو نے سختی سے مذمت کی ہے، کے بعد روس نے ایران کے معاملے میں مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی
شائع اپ ڈیٹ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سینٹ پیٹرزبرگ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کی اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایرانی عوام اس ”مشکل دور“ کو صبر و تحمل سے گزاریں گے اور جلد امن قائم ہوگا۔

روسی حکام نے امریکی اور اسرائیلی حملوں، جن کی ماسکو نے شدید مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے، کے بعد مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ روس نے ایران کے افزودہ یورینیم کو محفوظ رکھنے کی بھی متعدد مرتبہ پیشکش کی ہے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے، تاہم امریکہ نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

روسی ریاستی میڈیا کے مطابق، پیوٹن نے عراقچی سے کہا کہ ”ہماری طرف سے، ہم وہ سب کچھ کریں گے جو آپ کے اور خطے کے تمام عوام کے مفاد میں ہو تاکہ امن جلد از جلد قائم کیا جا سکے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”گزشتہ ہفتے مجھے ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام موصول ہوا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ان تک پہنچائیں اور یہ تصدیق کریں کہ روس ایران کی طرح اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔“

یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ سال ماسکو کے ساتھ 20 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا، روس بوشہر میں ایران کے واحد جوہری پاور پلانٹ کے لیے دو نئے نیوکلیئر یونٹس تعمیر کر رہا ہے، اور ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف استعمال کے لیے شاہد ڈرون فراہم کیے ہیں۔

ریا نیوز ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا ہے کہ روس اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور ماسکو کی حمایت پر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

200 حروف