BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.10 Decreased By ▼ -0.35 (-0.18%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.50 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 92.92 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.72 Decreased By ▼ -2.19 (-0.97%)
PRL 93.16 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

کیپکو اور فوجی سیمنٹ نے اٹک سیمنٹ میں 92.03 فیصد کنٹرولنگ حصص حاصل کرلئے

  • یہ ٹرانزیکشن 24 اپریل 2026 کو تمام معاہداتی شرائط اور متعلقہ قانونی و ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد مکمل کرلی گئی
شائع اپ ڈیٹ

کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کیپکو نے مل کر اٹک سیمنٹ میں کنٹرولنگ حصص (92.03 فیصد) حاصل کرلیے ہیں۔

یہ اعلان آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق ہم مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ٹرانزیکشن 24 اپریل 2026 کو تمام معاہداتی شرائط اور متعلقہ قانونی و ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد مکمل کرلی گئی ہے، جس میں سیکیورٹیز ایکٹ 2015 اور لسٹڈ کمپنیز (اہم حصص کے حصول اور ٹیک اوور) ریگولیشنز 2017 کے تحت لازمی ٹینڈر آفر بھی شامل ہے۔

26 فروری کو کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی تھی۔ یہ منظوری کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت فیز ون اسیسمنٹ کے بعد دی گئی۔

3 فروری 2026 کو دونوں کمپنیوں نے فرعون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ سے اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ میں کنٹرولنگ حصہ داری کے حصول کے لیے قبل از انضمام درخواست جمع کرائی تھی۔

آج جاری کردہ نوٹس میں کیپکو نے مزید بتایا کہ انہوں نے 7.97 فیصد حصص بھی لازمی ٹینڈر آفر کے تحت حاصل کیے ہیں، جس کا عمل 16 اپریل 2026 کو مکمل ہوا۔ اس عمل کی نگرانی انٹیگریٹڈ ایکویٹیز لمیٹڈ نے بطور مینیجر کی اور اس کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور متعلقہ فریقین کو فراہم کی گئیں۔

ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد خریداروں کے پاس اٹک سیمنٹ کے جاری شدہ عام حصص کا تقریباً 92.03 فیصد کنٹرول آ گیا ہے۔

فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، فوجی فاؤنڈیشن کا ذیلی ادارہ ہے جو سیمنٹ اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے شعبے میں کام کرتی ہے، جبکہ کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ ایک لسٹڈ توانائی کمپنی ہے جو بجلی کی پیداوار کے شعبے سے وابستہ ہے۔

Comments

200 حروف