BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

  • دونوں رہنماؤں کا تنازعہ کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر زور
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسلام مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے تنازعہ کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین پرامن اور سفارتی تصفیے کے لیے موقع فراہم کریں گے۔

اس موقع پر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازعہ کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

یہ پیشرفت نیویارک پوسٹ کی اس رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آئی جس میں نامعلوم پاکستانی ذرائع اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ 3 دنوں کے اندر ہوسکتا ہے۔

نیویارک پوسٹ کی جانب سے جب پاکستانی ذرائع (جنہوں نے مذاکرات کے پہلے دور میں ثالثی کی تھی) کے اس دعوے کے بارے میں پوچھا گیا کہ دوسرا دور اگلے 36 سے 72 گھنٹوں کے اندر اسلام آباد میں متوقع ہے تو رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے جواب دیا: یہ ممکن ہے!

Comments

200 حروف