BR100 Increased By (0.32%)
BR30 Increased By (0.63%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.31%)
BAFL 58.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.03%)
BIPL 27.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
BOP 34.72 Increased By ▲ 0.32 (0.93%)
CNERGY 13.45 Increased By ▲ 0.34 (2.59%)
DFML 18.43 Increased By ▲ 0.03 (0.16%)
DGKC 216.70 Increased By ▲ 3.04 (1.42%)
FABL 99.85 Increased By ▲ 0.29 (0.29%)
FCCL 57.94 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.28 (1.73%)
GGL 24.20 Increased By ▲ 0.22 (0.92%)
HBL 335.35 Decreased By ▼ -2.81 (-0.83%)
HUBC 214.02 Increased By ▲ 0.66 (0.31%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.10 (-0.95%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
LOTCHEM 27.71 Increased By ▲ 0.04 (0.14%)
MLCF 102.77 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
OGDC 321.00 Increased By ▲ 2.08 (0.65%)
PAEL 43.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.23%)
PIBTL 16.61 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
PIOC 276.47 Increased By ▲ 3.47 (1.27%)
PPL 233.00 Increased By ▲ 3.55 (1.55%)
PRL 75.61 Increased By ▲ 4.81 (6.79%)
SNGP 104.25 Decreased By ▼ -0.33 (-0.32%)
SSGC 27.43 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.62 Decreased By ▼ -0.14 (-0.89%)
TRG 60.10 Decreased By ▼ -0.19 (-0.32%)
UNITY 11.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.6%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آبنائے ہرمز سے ہفتے کو 20 سے زائد جہاز گزر گئے، کپلر ڈیٹا

  • آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود ہفتے کے روز بحری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا
شائع اپ ڈیٹ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود ہفتے کے روز بحری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 20 سے زائد جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرے۔ شپنگ تجزیاتی ادارے کپلر کے مطابق یکم مارچ کے بعد یہ سب سے بڑی تعداد ہے، جو خطے میں جزوی بحالی کی نشاندہی کرتی ہے۔

گزرنے والے جہازوں میں مختلف نوعیت کا کارگو شامل تھا، جن میں تیل، مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)، دھاتیں اور کھاد شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ جہاز ایسے تھے جنہوں نے ایران سے لوڈنگ کی تھی، جبکہ تین ایل پی جی بردار جہاز چین اور بھارت کی جانب روانہ ہوئے۔

پاناما کے پرچم تلے چلنے والا ٹینکر کریو متحدہ عرب امارات سے ایل پی جی لے کر انڈونیشیا جا رہا تھا۔ اسی طرح اکٹی اے اور اتھینا نامی دو ٹینکر بحرین سے ریفائنڈ مصنوعات لے کر بالترتیب موزمبیق اور تھائی لینڈ کی طرف روانہ ہیں۔

لائبیریا کے پرچم والا ٹینکر نیویگیٹ میکالسٹر تقریباً 5 لاکھ بیرل نیفتھا لے کر جنوبی کوریا کی بندرگاہ اولسان جا رہا ہے، جبکہ ایف پی ایم سی سی لارڈ نامی ایک بڑے آئل ٹینکر میں سعودی عرب کا تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لدا ہوا ہے جو تائیوان کی میلاؤ بندرگاہ کی طرف جا رہا ہے۔

مزید برآں، بھارتی پرچم بردار جہاز دیش گریما متحدہ عرب امارات کا خام تیل لے کر سری لنکا روانہ ہے، جبکہ روبی نامی جہاز قطر کی کھاد یو اے ای پہنچا رہا ہے۔ ایک بلک کیریئر میری ایم سعودی عرب سے پیٹرولیم کوک لے کر اٹلی جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ خطرات کے باوجود عالمی تجارت جزوی طور پر جاری ہے۔

Comments

200 حروف