BR100 Increased By (0.62%)
BR30 Increased By (0.82%)
KSE100 Increased By (0.32%)
KSE30 Increased By (0.3%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.40 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.31 (0.91%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.93 Increased By ▲ 0.09 (0.43%)
DGKC 194.70 Increased By ▲ 1.73 (0.9%)
FABL 89.87 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
FCCL 53.35 Increased By ▲ 0.52 (0.98%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.36 Increased By ▲ 0.39 (2.06%)
HBL 286.29 Increased By ▲ 0.79 (0.28%)
HUBC 214.88 Increased By ▲ 0.50 (0.23%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.08 (1%)
LOTCHEM 27.80 Decreased By ▼ -0.09 (-0.32%)
MLCF 87.26 Increased By ▲ 0.75 (0.87%)
OGDC 322.39 Increased By ▲ 2.43 (0.76%)
PAEL 39.85 Increased By ▲ 0.43 (1.09%)
PIBTL 16.95 Increased By ▲ 0.28 (1.68%)
PIOC 269.00 Increased By ▲ 2.94 (1.11%)
PPL 229.52 Increased By ▲ 1.34 (0.59%)
PRL 34.90 Increased By ▲ 0.22 (0.63%)
SNGP 98.90 Decreased By ▼ -0.28 (-0.28%)
SSGC 26.83 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.50 Decreased By ▼ -0.21 (-0.3%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا موجودہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • خطے کی صورتحال میں ہونے والی اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال
شائع April 19, 2026 اپ ڈیٹ April 19, 2026 11:48pm

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مسائل کے جلد حل کے لیے مسلسل مکالمہ اور رابطہ نہایت ضروری ہے تاکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان اور مصر نے خطے اور اس سے باہر پائیدار امن کے قیام کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

یہ گفتگو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ہوئی۔

گفتگو کے دوران انہوں نے خطے کی صورتحال بشمول غزہ کی پٹی کی صورتحال میں ہونے والی اہم پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور امن و استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مستقل رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments

200 حروف