BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.49 Decreased By ▼ -1.53 (-1.64%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

فارن ایکسچینج ذخائر کو مضبوط کرنے کیلئے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول

  • سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی یقین دہانی کرائی ہے
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اسے وزارتِ خزانہ مملکتِ سعودی عرب سے 2 ارب امریکی ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی اضافی ڈپازٹس کا وعدہ کیا ہے، جن کی جلد فراہمی متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے موجودہ 5 ارب ڈالر کی ڈپازٹ اب پہلے والے سالانہ رول اوور معاہدے کے تحت نہیں رہے گی بلکہ اسے تین سال کے لیے توسیع دے دی گئی ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق پاکستان کو یہ اضافی مالی معاونت اس پیش رفت کے بعد حاصل ہوئی ہے کہ ریاض نے پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کی ڈپازٹ کے رول اوور کو بھی طویل مدت کے لیے بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سعودی وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ”ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ پر اتفاق کیا ہے، تاکہ اس کے ادائیگیوں کے توازن ( بیلنس آف پیمنٹس) کو سہارا دیا جا سکے۔“

پاکستان کو اس ماہ متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، جس نے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جو 27 مارچ تک تقریباً 16.4 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔

یو اے ای کو کی جانے والی یہ ادائیگی ان ذخائر کا تقریباً 18 فیصد بنتی ہے۔

سعودی عرب نے ماضی میں بھی مالی مشکلات کے ادوار میں پاکستان کی مدد کے لیے بارہا کردار ادا کیا ہے۔

2018 میں ریاض نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس میں 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ اور 3 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شامل تھی۔

Comments

200 حروف