کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 4021 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 4021 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 258 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے کے اضافے سے 6177 روپے ہوگئی۔























Comments