BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.01%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
DFML 16.66 Increased By ▲ 0.76 (4.78%)
DGKC 192.20 Decreased By ▼ -0.25 (-0.13%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 14.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 19.36 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 306.89 Increased By ▲ 0.79 (0.26%)
HUBC 201.25 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.75 Decreased By ▼ -2.16 (-0.95%)
PRL 93.10 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.55 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

کمپیٹیشن کمیشن : بیورو ویریٹاس کا لوگو اور ٹریڈ مارک غیرقانونی استعمال کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

  • مالی جرمانے کے علاوہ کمیشن نے ایم سی آئی بیورو کو غیر قانونی ٹریڈ مارک کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا، 60 روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی
شائع اپ ڈیٹ

مسابقت کاری کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے میسرز ایم سی آئی بیورو آف انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشنز پاکستان پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یہ کارروائی ٹیسٹنگ، انسپکشن اور سرٹیفیکیشن سروسز کے عالمی فرانسیسی ادارے بیورو ویریٹاس کے ٹریڈ مارک اور لوگو کی دھوکہ دہی پر مبنی ہو بہو نقل تیار کرنے پر کمپیٹیشن ایکٹ 2010ء کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی ہے۔

جاری بیان کے مطابق بیورو ویریٹاس نے سی سی پی میں شکایت درج کرائی تھی کہ ایم سی آئی بیورو پاکستان اور ایم سی آئی بیورو یونائیٹڈ کنگڈم نے ایک ایسا گمراہ کن تجارتی نام اور لوگو اپنایا ہے جس سے صارفین کو یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کی خدمات کا تعلق شکایت کنندہ (بیورو ویریٹاس) سے ہے۔شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سی سی پی اس نتیجے پر پہنچا کہ جوابدہ کمپنی نے بیورو ویریٹاس کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارک اور لوگو کے نمایاں حصوں کو نقل کیا، جس میں لفظ بیورو اور رجسٹرڈ مارک کے دیگر مخصوص عناصر شامل ہیں۔ کمیشن نے مجموعی مماثلت اور عام تاثر کے مسلمہ اصولوں کا اطلاق کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ مماثلتیں کمپیٹیشن ایکٹ کے تحت کسی دوسرے ادارے کے ٹریڈ مارک کے فراڈ پر مبنی استعمال کے زمرے میں آتی ہیں۔

انہی اصولوں کے تحت کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ رنگوں کی اسکیم میں معمولی فرق جوابدہ کمپنی کے لوگو کو الگ ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، کیونکہ انسپکشن رپورٹس اور سرٹیفیکیشن کی دستاویزات عام طور پر بلیک اینڈ وائٹ فارمیٹ میں فوٹو کاپی کی جاتی ہیں اور صارفین عام طور پر دونوں لوگوز کا آمنے سامنے رکھ کر موازنہ نہیں کرتے۔

سی سی پی نے پایا کہ ایم سی آئی بیورو، عالمی ادارے بیورو ویریٹاس کی دیرینہ ساکھ اور نیک نامی سے اچھی طرح واقف تھی اور سی سی پی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد اس کا ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی درخواست کو واپس لینا اس بات کو مزید تقویت دیتا ہے کہ وہ خود بھی دونوں مارکس کے درمیان مماثلت کو تسلیم کرتی تھی۔

کمیشن نے یہ بھی پایا کہ جوابدہ کمپنی مخصوص سرٹیفیکیشن سروسز کے لیے درکار مہارت، تکنیکی قابلیت اور لازمی منظوری ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ کمپنی کا اگلا کاروبار انسپیکٹ اشیور بھی قابلیت اور ایکریڈیشن کے معتبر شواہد سے محروم تھا، جس سے صارفین کو دھوکہ دہی کا خطرہ لاحق تھا۔

مالی جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ کمیشن نے ایم سی آئی بیورو کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیورو ویریٹاس کا ٹریڈ مارک استعمال کرنا فوری بند کرے، ایک بالکل واضح اور مختلف مارک اپنائے اور سرٹیفیکیشن سروسز پیش کرنے سے پہلے درکار قانونی منظوری حاصل کرے۔ کمپنی کو 60 دنوں کے اندر تعمیل کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جس میں ناکامی کی صورت میں مزید جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

200 حروف