BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

واشنگٹن تہران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا، باقر قالیباف

  • ایران ان مذاکرات میں پہلے ہی عدم اعتماد کے ساتھ شامل ہوا تھا، ایرانی اسپیکر
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، جنہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی، نے اتوار کے روز کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران واشنگٹن تہران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہونے کے بعد ایران واپسی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے تعمیری تجاویز پیش کیں، لیکن دوسری جانب اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان مذاکرات میں پہلے ہی عدم اعتماد کے ساتھ شامل ہوا تھا، جس کی وجہ ماضی کے تنازعات تھے۔

باقر قالیباف کے مطابق اب امریکا کو ایک فیصلہ کن انتخاب کا سامنا ہے کہ آیا وہ ایران کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے اصولوں اور منطق کو سمجھ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد جنگ کے دوران حاصل کیے گئے فوائد کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا اور ان میں کسی لمحے کے لیے بھی توقف نہیں آئے گا۔

محمد باقر قالیباف نے مذاکرات کی میزبانی میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے ایرانی عوام اور مذاکراتی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 21 گھنٹے طویل مذاکرات میں شامل ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام ساتھیوں کو شاباش، اور دعا ہے کہ ہمارا پیارا ایران ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے سے زائد اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے، تاہم کسی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف