BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کے نئے سپریم لیڈر کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید زخم، صحتیابی کا عمل جاری

  • 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای ذہنی طور پر فعال، آڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاسوں میں حصہ لے رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ابھی تک چہرے اور ٹانگوں کے ان شدید زخموں سے صحت یاب ہو رہے ہیں، جو انہیں جنگ کے آغاز میں ہونے والے ان فضائی حملے میں آئے تھے جس میں ان کے والد شہید ہوگئے تھے۔

تہران کے اندرونی حلقوں کے قریبی 3 افراد نے رائٹرز کو بتایا کہ وسطی تہران میں سپریم لیڈر کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای کا چہرہ بگڑ گیا تھا اور ان کی ایک یا دونوں ٹانگوں پر گہری چوٹیں آئی تھیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان افراد نے بتایا کہ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای زخموں سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ذہنی طور پر مکمل فعال ہیں۔ ان میں سے دو افراد کا کہنا تھا کہ وہ آڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاسوں میں حصہ لے رہے ہیں اور جنگ و واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات سمیت تمام اہم معاملات پر فیصلہ سازی میں مصروف ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے یہ سوال کہ کیا وہ ریاستی امور چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران دہائیوں کے سنگین خطرات سے دوچار ہے اور ہفتہ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ کے ساتھ انتہائی اہم امن مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے۔

خامنہ ای کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے یہ بیانات، کئی ہفتوں بعد ان کی حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، ’رائٹرز‘ آزادانہ طور پر ان تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکا۔

Comments

200 حروف