کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں کمی جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار64 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 64 روپے ہوگئی۔

























Comments