BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -5.45 (-2.83%)
FABL 93.61 Decreased By ▼ -0.53 (-0.56%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.31 (-1.17%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.53 Decreased By ▼ -0.44 (-3.39%)
TRG 55.80 Decreased By ▼ -0.76 (-1.34%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

جنگ بندی سے خطے اور دنیا کو سکون ملے گا، اسٹارمر کا خیرمقدم

  • برطانوی وزیر اعظم خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے، یہ دورہ برطانیہ کی میزبانی میں 30 سے زائد ممالک کے فوجی منصوبہ سازوں کے منگل کو ہونے والے ورچوئل اجلاس کے بعد ہو رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی جنگ بندی کو مستحکم کرنا ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں اسٹارمر نے کہا کہ میں راتوں رات ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں، جس سے خطے اور دنیا کو سکون ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس جنگ بندی کو مستقل معاہدے میں بدلنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

یہ دورہ برطانیہ کی میزبانی میں 30 سے زائد ممالک کے فوجی منصوبہ سازوں کے اہم ورچوئل اجلاس کے بعد ہو رہا ہے، اجلاس میں بھی آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل پر غور کیا گیا۔

فروری کے آخر میں ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے باعث یہ کلیدی بحری راستہ بند ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل، گیس اور کھاد کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ برطانیہ نے بتایا کہ اس کی افواج نے اب تک خطے میں 110 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔

Comments

200 حروف