BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

آف گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے نئی لیوی ریٹ مقرر

  • شرح کا اطلاق جنوری کے لئے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

پٹرولیم ڈویژن نے جنوری 2026 کے لیے آف گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے 1,406 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ کی نئی لیوی ریٹ کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آف گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کے تحت وفاقی حکومت نے مقررہ مدت کے لیے یہ شرح طے کردی ہے۔

آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحاتی پروگرام کے تحت آف گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کھاد سمیت دیگر صنعتوں کے کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے استعمال کی جانے والی قدرتی گیس اور آر ایل این جی پر بتدریج لیوی عائد کرتا ہے، اس اقدام کا مقصد صنعتوں کو نیشنل گرڈ پر منتقل ہونے کی ترغیب دینا اور بجلی کے ٹیرف میں سبسڈی فراہم کرنا ہے۔

اس قانون سازی کے تحت لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر صنعتی ٹیرف پر پانچ فیصد اضافے کے بعد اسے اگست 2025 سے 10 فیصد، فروری 2026 سے 15 فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ اگست 2026 سے یہ 20 فیصد پر مستقل ہو جائے گی۔

حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے اس لیوی سے 105 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ لیوی اس ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت وصول کی جائے گی جسے گزشتہ سال کے اوائل میں پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف