BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پیٹرولیم ذخائر اور قیمتوں کے رجحانات کا روزانہ جائزہ لیا جارہا ہے، وزیرخزانہ

  • پاکستان سعودی عرب کے ینبع بندرگاہ سے تیل درآمد کر رہا ہے، وزیر پٹرولیم
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم ذخائر، قیمتوں کے رجحانات اور توانائی سے متعلق دیگر امور کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیر کے روز پیٹرولیم صورتحال پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فروری کے آخر میں جب خطے میں بحران شروع ہوا تو وزیراعظم شہباز شریف نے فوری اقدامات کیے اور کابینہ کو ہدایت دی کہ صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر پیٹرولیم، بحری امور، قومی غذائی تحفظ، تجارت اور اسٹیٹ بینک کے گورنر شامل ہیں، اور یہ کمیٹی یکم مارچ سے روزانہ اجلاس کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کے ینبع بندرگاہ سے تیل درآمد کر رہا ہے تاکہ آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی کشیدگی کے باعث سعودی حکومت نے متبادل سپلائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہاز بھی تیل کی ترسیل کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی ضروریات کا تقریباً 80 فیصد تیل درآمد کرتا ہے، تاہم حکومت نے عالمی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو مکمل طور پر محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے اور سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت مزید ریلیف دے سکتی تھی مگر نہیں دیا گیا۔ انہوں نے پٹرولیم کمپنیوں کے منافع مارجن اور ٹیکس میں کمی کے امکانات پر بھی بات کی۔

ارکان نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی بحران اور خطے کی صورتحال کمزور معیشتوں کے لیے بڑا چیلنج ہے، جبکہ حکومت کو عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف