BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

پی سی بی نے پی ایس ایل میچ کے دوران فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا

  • یہ واقعہ آخری اوور میں پیش آیا جب کراچی کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان پر اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں بال ٹیمپرنگ (گیند کی حالت بدلنے) کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ میچ کے آخری اوور میں پیش آیا جب کراچی کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔ واقعے کے مطابق فخر زمان، لاہور کے کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے درمیان ایک مختصر گفتگو ہوئی، جس کے دوران فخر اور رؤف نے ایک دوسرے کو گیند پکڑائی۔ اسی دوران امپائر نے حارث رؤف کے پاس جا کر گیند دکھانے کا مطالبہ کیا۔

اسکوائر لیگ امپائر سے مشاورت کے بعد آفیشلز نے کراچی کنگز کو بطور جرمانہ 5 اضافی رنز دینے کا فیصلہ کیا اور گیند تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ یہ جرمانہ لاہور قلندرز کو مہنگا پڑا کیونکہ کراچی نے 129 رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ عباس آفریدی نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو 4 وکٹوں سے فتح دلائی۔

پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ کی سربراہی میں ہونے والی تادیبی سماعت کے دوران فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر ایک اور سماعت ہوگی جس کے بعد میچ ریفری اپنا حتمی فیصلہ سنائیں گے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیمرے میں کیا ریکارڈ ہوا ہے اور پھر اس پر بات کریں گے۔

پی ایس ایل کے قوانین کے مطابق اگر فخر زمان پہلی مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے مرتکب پائے گئے تو انہیں ایک سے دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بینکرافٹ پر کرکٹ آسٹریلیا نے طویل پابندیاں عائد کی تھیں۔

Comments

200 حروف