BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

شرح سود میں کمی کی توقعات کمزور، سونے کی قیمتیں گرگئیں

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,466.99 ڈالر فی اونس پر آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ توانائی کی قیمتوں میں تیزی اور افراطِ زر کے خدشات میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ اس صورتحال نے امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی توقعات کو بھی کمزور کر دیا ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,466.99 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ اپریل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,496.30 ڈالر پر ٹریڈ کرتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے دوران سونا اب تک 15 فیصد سے زائد گر چکا ہے، جو اکتوبر 2008 کے بعد سب سے بڑی ماہانہ کمی ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی بھی سونے کی قیمتوں پر دباؤ کا سبب بنی ہے، خاص طور پر ایران کے ساتھ جاری تنازع کے آغاز کے بعد ڈالر میں 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلند شرحِ سود اور مضبوط ڈالر نے سونے کی کشش کو کم کر دیا ہے، کیونکہ سرمایہ کار اب خطرے سے بچاؤ کے بجائے زیادہ منافع دینے والی سرمایہ کاری کی طرف جا رہے ہیں۔

توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافے، خصوصاً خام تیل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے اوپر جانے نے مہنگائی کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مالیاتی پالیسی میں نرمی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

چاندی کی قیمت میں 1.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.