BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بیروت کے قریب اسرائیلی حملہ، 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

  • بشامون بیروت کے جنوب مشرق میں واقع پہاڑی ضلع عالیہ میں واقع ہے جہاں دروز برادری کی اکثریت آباد ہے
شائع اپ ڈیٹ

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع علاقے بشامون پر اسرائیلی حملے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ ضلع عالیہ کے قصبے بشامون پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو شہری جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

بشامون بیروت کے جنوب مشرق میں واقع پہاڑی ضلع عالیہ میں واقع ہے جہاں دروز برادری کی اکثریت آباد ہے۔ یہ علاقہ حزب اللہ کے روایتی مضبوط گڑھوں میں شامل نہیں سمجھا جاتا۔

لبنان مشرق وسطیٰ کی جاری جنگ میں اس وقت شامل ہوا جب ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے 2 مارچ کو اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کیے۔ یہ حملے امریکہ اور اسرائیل کی کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بدلے میں کیے گئے تھے۔

اس کے بعد اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے اور جنوبی لبنان میں زمینی فوج بھی داخل کر دی۔ ان حملوں میں اب تک کم از کم 1039 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے رات بھر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بھی حملے کیے، جہاں حزب اللہ کا اثر و رسوخ ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیر العبد، الرویس، حارت حریک، سید ہادی نصراللہ ہائی وے، سینٹ تھریس، برج البراجنہ اور الکفاءات سمیت سات علاقوں کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق جاری جنگ کے باعث لبنان کے تقریباً ہر پانچ میں سے ایک شہری کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

Comments

Comments are closed.