BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.47%)
KSE100 Decreased By (-0.1%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 17.89 Increased By ▲ 0.40 (2.29%)
DGKC 188.90 Increased By ▲ 1.68 (0.9%)
FABL 93.39 Decreased By ▼ -0.32 (-0.34%)
FCCL 51.68 Increased By ▲ 0.03 (0.06%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.70 Decreased By ▼ -0.34 (-1.79%)
HBL 302.99 Decreased By ▼ -0.79 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.77 Decreased By ▼ -0.08 (-0.81%)
KEL 6.01 Decreased By ▼ -0.05 (-0.83%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 91.40 Increased By ▲ 0.17 (0.19%)
OGDC 315.00 Increased By ▲ 1.61 (0.51%)
PAEL 34.95 Decreased By ▼ -0.29 (-0.82%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 237.99 Decreased By ▼ -1.63 (-0.68%)
PPL 220.25 Decreased By ▼ -1.11 (-0.5%)
PRL 89.80 Decreased By ▼ -1.42 (-1.56%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.45 Decreased By ▼ -0.16 (-2.1%)
TPLP 12.11 Decreased By ▼ -0.45 (-3.58%)
TRG 55.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.4%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

متنازع رن آؤٹ کے بعد سلمان آغا کا ردعمل، آئی سی سی نے تنبیہ کردی

  • سلمان آغا نے بین الاقوامی میچ کے دوران آلات یا کپڑوں کے غلط استعمال سے متعلق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، آئی سی سی
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں متنازعہ رن آؤٹ پر پاکستانی بلے باز سلمان آغا کی سرزنش کی ہے۔

نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے تھوڑے فاصلے پر سلمان آغا جھک کر گیند اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ اسے واپس بنگلہ دیش کے بولر کو دے سکیں، ان کے ساتھی محمد رضوان نے گیند کو ان کی جانب مارا تھا۔

تاہم، بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان آغا کے پیچھے سے گیند پکڑ کر اسٹمپ گرا دیے، جس پر اسپورٹس مین سپرٹ“ کے بارے میں بحث چھڑ گئی۔

اس طرح آئوٹ ہونے پر مشتعل سلمان آغا نے اپنے دستانے اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیے، جس پر انہیں کرکٹ کے عالمی گورننگ باڈی سے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ سلمان آغا نے بین الاقوامی میچ کے دوران آلات یا کپڑوں کے غلط استعمال سے متعلق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

مہدی حسن نے میچ کے بعد کہا کہ وہ توقع کر رہے تھے کہ سلمان آغا رن لینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وکٹ سے دور تھے اور میں صرف گیند کی طرف دیکھ رہا تھا۔ اگر وہ رن کے لیے جاتے تو میں یہی سوچ رہا تھا۔

پاکستان نے یہ میچ 128 رنز سے جیت کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.