BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.8%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.63 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 90.87 Decreased By ▼ -2.29 (-2.46%)
OGDC 312.96 Decreased By ▼ -3.77 (-1.19%)
PAEL 35.08 Decreased By ▼ -0.55 (-1.54%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.97 Decreased By ▼ -5.94 (-2.62%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.27 (-3.46%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.20 Decreased By ▼ -0.36 (-0.64%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

محسن علی منگی کو پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کا منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا گیا ہے، ان کی تقرری کا اطلاق 30 اپریل 2026 سے ہوگا۔

لسٹڈ ریفائنری نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں محسن علی منگی کو 30 اپریل 2026 سے 3 سال کی مدت کے لیے کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، وہ ظفر الاسلام عثمانی کی جگہ لیں گے جو اس وقت کمپنی کے عبوری منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ پیشرفت زاہد میر کے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

محسن علی منگی ایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں جنہیں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر 24 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں چیف اسٹریٹجی اینڈ ٹیکنالوجی آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور ہیڈ آف انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ جیسی کلیدی پوزیشنز پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا پیشہ ورانہ سفر پاکستان اسٹیٹ آئل، اینگرو فرٹیلائزرز، اینگرو ووپاک اینڈ ایلینگی ٹرمینل، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ اور کریڈٹ سوئس جیسے معتبر اداروں پر محیط ہے۔

وہ آئی ایف سی اور رائل ڈچ ووپاک کے ساتھ دو مشترکہ منصوبوں کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) رہ چکے ہیں، جو پاکستان میں ایل این جی انفرااسٹرکچر کا پہلا اور اہم منصوبہ تھا۔ بطور چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) اور ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ، انہوں نے پاکستان کے پہلے کول مائننگ (کوئلے کی کان کنی) اور پاور جنریشن منصوبے کی قیادت کی۔ انہیں پٹروکیمیکلز کی ٹریڈنگ، پیداوار اور لاجسٹکس میں بھی وسیع تجربہ حاصل ہے جس کے دوران انہوں نے اینگرو فرٹیلائزر میں ٹریڈنگ ڈیسک کی سربراہی کی اور اینگرو پولیمر (متسوبشی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ) کے سی ایف او رہے۔ اس کے علاوہ وہ آئل اینڈ گیس، توانائی اور پٹروکیمیکلز کے کیپٹل مارکیٹ میں بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں جہاں انہوں نے کریڈٹ سوئس کے لیے میانا ریجن میں ایکویٹی ریسرچ اینالسٹ اور ایکویٹیز ٹریڈر کے طور پر کام کیا۔

وہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں اور ریفائنری ایکسپینشن پراجیکٹ سے متعلق بورڈ کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ اینگرو پاورجن اور اینگرو پولیمر ٹریڈنگ لمیٹڈ کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے لمز سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

Comments

Comments are closed.