BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو 14 ملین ڈالر ملیں گے

  • ریکارڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اٹھانے کے بعد بھارت کی فاتح کرکٹ ٹیم کو 14 ملین ڈالر کا انعام ملے گا
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی ناقابل شکست مینز کرکٹ ٹیم ریکارڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر 14 ملین ڈالر (تقریباً 3 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) حاصل کرے گی، یہ اعلان ملک کے کرکٹ بورڈ نے منگل کے روز کیا۔

مشترکہ میزبان اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم (بھارت) نے اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹرافی کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم اور اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کرکٹ کو بے مثال مقبولیت حاصل ہے، جہاں صفِ اول کے کھلاڑیوں کو ستاروں جیسی حیثیت حاصل ہے اور یہ کھیل ایک متنوع قوم میں اتحاد کی ایک نایاب قوت کے طور پر کام کرتا ہے۔

دنیا کے امیر ترین اور طاقتور ترین کرکٹ ادارے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور سلیکٹرز کو اس تاریخی کامیابی پر سراہا۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا نے ایک بیان میں کہا کہ اس فتح نے بھارت کی جگہ اس فارمیٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیموں میں مستحکم کر دی ہے۔

انعامی رقم پوری ٹیم بشمول کوچز اور سپورٹ اسٹاف میں تقسیم کی جائے گی۔

بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے علیحدہ طور پر 2.34 ملین ڈالر وصول کرے گی جبکہ رنر اپ رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم 1.17 ملین ڈالر کمائے گی۔

اتوار کی آدھی رات کو ملک بھر میں جشن کا سماں رہا، جہاں بھارتی ٹیم کی نیلی شرٹس پہنے جنونی مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر ڈھول کی تھاپ پر بالی ووڈ کے مقبول گانوں پر رقص کیا۔

Comments

Comments are closed.