BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

لوٹے کیمیکل کا اینگرو پولیمر کے اکثریتی حصص اور انتظامی کنٹرول حاصل کرنے کا فیصلہ

  • مجوزہ لین دین کے تحت اینگرو پولیمر کے 510,733,451 حصص شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ نے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے حصص (شیئرز) خریدنے اور اس کا انتظام سنبھالنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔

اس پیشکش کے منیجر کے طور پر مقرر کردہ عارف حبیب لمیٹڈ نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے اس (خریداری کے) ارادے سے آگاہ کیا۔

پبلک اناؤنسمنٹ آف انٹینشن (پی اے آئی) کے مطابق خریدار کمپنی کا ارادہ اینگرو پولیمر کے تقریباً 73.69 فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ یہ خریداری شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) اور عام حصص یافتگان (شیئر ہولڈرز) کو دی جانے والی عوامی پیشکش کے مشترکہ عمل کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔

مجوزہ لین دین کے تحت اینگرو پولیمر کے 510,733,451 حصص جو کہ کمپنی کے کل ادا شدہ سرمائے (پیڈ اپ کیپٹل) کا تقریباً 56.19 فیصد بنتے ہیں، شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے جبکہ بقیہ 159,094,941 حصص (جو کہ ہدف شدہ کمپنی کے ادا شدہ سرمائے کا 17.5 فیصد ہیں) کے لیے عام حصص یافتگان کو پبلک آفر (عوامی پیشکش) دی جائے گی۔

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ پاکستان میں پی وی سی اور اس سے متعلقہ کیمیکل مصنوعات تیار کرنے والے صفِ اول کے اداروں میں سے ایک ہے۔ اس پیشکش کی مالیت اور ڈھانچے کے بارے میں مزید تفصیلات آنے والے اعلانات میں ظاہر کیے جانے کی توقع ہے۔

گزشتہ ماہ ٹوکیو میں قائم عالمی کاروباری ادارے مٹسوبشی کارپوریشن نے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ میں اپنے 11.007 فیصد کے اقلیتی حصص فروخت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

دریں اثنا لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ پیوریفائیڈ ٹیرفتھالک ایسڈ تیار اور فروخت کرتی ہے اور کراچی کے پورٹ قاسم پر ایک جدید ترین پلانٹ چلاتی ہے، جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 5 لاکھ ٹن ہے۔

Comments

Comments are closed.