BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ایرانی حملوں پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس کل طلب

  • اجلاس کی درخواست کویت، سعودی عرب، قطر، عمان، اردن اور مصر کی جانب سے کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اتوار کو ہنگامی اجلاس منعقد کریں گے تاکہ گروپ کے چند اراکین پر کئے گئے ایرانی حملوں کے معاملے پر غور کیا جاسکے۔ یہ بات بلاک کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل نے اے ایف پی کو بتائی۔

حسام زکی نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اس اجلاس کی درخواست کویت، سعودی عرب، قطر، عمان، اردن اور مصر کی جانب سے کی گئی ہے۔

امریکی اور اسرائیلی افواج نے 28 فروری کو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک پر جوابی حملے کیے ہیں۔

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے قبل ازیں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے ایران اور اس کے عرب پڑوسیوں کے درمیان دشمنی کی ایک ایسی صورتحال پیدا کررہے ہیں جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی ایک سنگین اسٹریٹجک غلطی ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ ان حملوں کو فوری طور پر روک کر اس کی تلافی کریں گے۔

Comments

200 حروف