BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

میزائل حملوں کے خدشات، خلیجی ایئرلائنز کی محدود پروازیں بحال

  • خطے میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی فضائی سفر کو شدید متاثر کر دیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی فضائی سفر کو شدید متاثر کر دیا ہے، تاہم متحدہ عرب امارات کی دو بڑی ایئرلائنز ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز نے جمعہ کے روز اپنے محدود پروازوں کے شیڈول بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے باوجود میزائل حملوں کے خدشات کے باعث ایئرلائنز کو مسافروں کو سہولت دینے اور متبادل انتظامات کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خطے کے بیشتر فضائی راستے اب بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرات کے باعث بند ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو نکالنے کے لیے مختلف ممالک چارٹر پروازوں اور محدود تجارتی پروازوں کے ذریعے انتظامات کر رہے ہیں۔ فرانس کے ٹرانسپورٹ وزیر فلپ تبارو کے مطابق متحدہ عرب امارات سے فرانسیسی شہریوں کو واپس لانے والی حکومت کی چارٹرڈ ایئر فرانس پرواز کو جمعرات کو علاقے میں میزائل فائرنگ کے باعث واپس موڑنا پڑا۔

ادھر برطانیہ کی عمان سے پہلی خصوصی پرواز جمعہ کی صبح لندن کے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پہنچی، تاہم آپریشنل مسائل اور مسافروں کی بورڈنگ میں تاخیر کے باعث اس پرواز کو بھی دوبارہ شیڈول کرنا پڑا تھا۔

اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 19 مارچ تک محدود پروازیں چلائے گی جو ابوظہبی سے لندن، پیرس، فرینکفرٹ، دہلی، نیویارک، ٹورنٹو اور تل ابیب سمیت تقریباً 70 مقامات تک جائیں گی۔ دوسری جانب دبئی ایئرپورٹ، جو عام طور پر دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ سمجھا جاتا ہے، وہاں پروازوں کی تعداد بدھ کے مقابلے میں تقریباً دوگنا تو ہوئی ہے مگر اب بھی معمول کے صرف 25 فیصد کے قریب ہے۔

ادھر بڑھتی کشیدگی کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سنگاپور میں جیٹ فیول کی قیمت اس ہفتے 225 ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، جو بعد میں کچھ کمی کے بعد تقریباً 195 ڈالر فی بیرل رہ گئی، تاہم یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اب بھی تقریباً دگنی ہے۔ اس صورتحال کے باعث عالمی ایئرلائنز کے اخراجات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ ایشیائی ایئرلائنز کے شیئرز میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

دوسری جانب مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی افراد کو خطے سے نکلنے کے لیے بہت زیادہ رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ بعض مسافروں کے مطابق انہیں دبئی سے عمان جا کر پرواز پکڑنے کے لیے تقریباً 1500 پاؤنڈ ادا کرنا پڑے جبکہ کچھ افراد پہلے ہی ایمریٹس کی پروازوں کے لیے ہزاروں پاؤنڈ خرچ کر چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی تو عالمی فضائی سفر اور کارگو سروسز مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف