BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

درجنوں یوکرینی ڈرونز مار گرائے، روس کا دعویٰ

  • یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس اور یوکرین کے نمائندے امریکا کی ثالثی میں جنیوا میں دو روزہ مذاکرات مکمل کر چکے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

روسی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ان کی افواج نے رات بھر یوکرین کے 113 ڈرونز تباہ کر دیے، جن میں سے بعض نے ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ذخیرہ کرنے والے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس اور یوکرین کے نمائندے امریکا کی ثالثی میں جنیوا میں دو روزہ مذاکرات مکمل کر چکے ہیں۔ بدھ کو اختتام پذیر ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد چار برس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی قابل قبول حل تلاش کرنا تھا۔ تاہم دونوں جانب سے بات چیت کو مشکل قرار دیا گیا اور کسی بڑی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب روسی فضائی دفاعی نظام نے 113 یوکرینی ڈرونز کو روک کر تباہ کیا۔ حکام کے مطابق ایک ڈرون حملہ ویلیکیے لوکی کے علاقے میں قائم آئل ریفائنری پر کیا گیا جو ماسکو سے تقریباً 500 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

علاقائی گورنر میخائل ویدرنیکوف نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں تیل ذخیرہ کرنے والے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق نہ تو شہریوں اور نہ ہی ریفائنری کے عملے میں کوئی جانی نقصان ہوا۔

دوسری جانب یوکرین گزشتہ چار برس سے روسی بمباری اور میزائل حملوں کا سامنا کر رہا ہے اور حالیہ مہینوں میں اس نے جوابی کارروائیوں کے طور پر روسی آئل ریفائنریوں، بندرگاہوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ جنگ کے تسلسل کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

Comments

Comments are closed.