BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -5.45 (-2.83%)
FABL 93.61 Decreased By ▼ -0.53 (-0.56%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.31 (-1.17%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.53 Decreased By ▼ -0.44 (-3.39%)
TRG 55.80 Decreased By ▼ -0.76 (-1.34%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

او جی ڈی سی نے ”کل 3 کنویں“سے تیل کی پیداوار میں 1,400 فیصد کا بڑا اضافہ کر دیا

  • مرمت، کیمیکل ٹریٹمنٹ اور ای ایس پی کی تنصیب کے بعد پیداوار 50 بیرل سے بڑھ کر 750 بیرل یومیہ ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے سب سے بڑے ادارے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی) نے پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع اپنے کنویں کل 03 سے تیل کی پیداوار میں 1,400 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او جی ڈی سی کے مطابق یہ کامیابی کنویں کی مرمت اور صفائی کے کامیاب عمل کے ذریعے حاصل کی گئی۔

کمپنی نے بتایا اس تکنیکی مداخلت سے قبل کنواں قدرتی بہاؤ کے تحت یومیہ تقریباً 50 بیرل تیل پیدا کر رہا تھا۔ منصوبہ بند ورک اوور بشمول ملٹی اسٹیج فزیکو کیمیکل ٹریٹمنٹ اور ای ایس پی کی تنصیب کے بعد اب پیداوار بڑھ کر 750 بیرل یومیہ ہو گئی ہے، جو کہ 1,400 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمی او جی ڈی سی کے پیداواری اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد پرانے ذخائر سے پیداوار کو برقرار رکھنا اور اس میں بہتری لانا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی کمپنی نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پساکھی-7 کنویں سے پیداوار 375 بیرل سے بڑھا کر 520 بیرل یومیہ کی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کا تعارف او جی ڈی سی ایل پاکستان کا سب سے بڑا ای اینڈ پی ادارہ ہے جو تلاش، ڈرلنگ، پیداوار اور ریزروائر مینجمنٹ جیسے امور انجام دیتا ہے۔ کمپنی کے پاس پاکستان میں تلاش کے لیے سب سے وسیع رقبہ (40 فیصد سے زائد) موجود ہے۔ اس ادارے میں حکومتِ پاکستان 67 فیصد حصص کے ساتھ سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہے۔

Comments

Comments are closed.