BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

“ٹیکسٹائل برآمدات کو خطرہ، حکومت امریکہ سے خصوصی تجارتی رعایتیں حاصل کرے، اپٹما

بڑے حریف ممالک نے نئے تجارتی معاہدے کے ذریعے امریکہ تک مارکیٹ کی بہتر رسائی حاصل کرلی ہے، ایسوسی ایشن
شائع اپ ڈیٹ

ملک کی بڑی صنعتی تنظیموں میں سے ایک آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بدھ کو حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کے لئے ترجیحی مارکیٹ رسائی حاصل کرنے کی خاطر فوری امریکا کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے۔

اپٹما نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہم یہ مراسلہ حالیہ تجارتی پیشرفت کے تناظر میں لکھ رہے ہیں جو پاکستان کی برآمدی مسابقت کو بڑے پیمانے پر متاثر کرتی ہیں۔

ایسوسی ایشن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بڑے حریف ممالک نے نئے تجارتی معاہدوں کے ذریعے امریکہ تک بہتر مارکیٹ رسائی حاصل کرلی ہے۔

اپٹما نے مزید کہا کہ بھارت نے امریکہ کے ساتھ 18 فیصد ٹیرف (ڈیوٹی) کے لیے معاملات طے کرلیے ہیں جب کہ پاکستان کو تقریباً 19 فیصد کا سامنا ہے، اس کے علاوہ یورپی یونین اور بھارت نے آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) بھی مکمل کرلیا ہے۔

اپٹما نے مزید کہا کہ حال ہی میں بنگلہ دیش نے امریکی کاٹن سے تیار کردہ ملبوسات اور کپڑے کیلئے امریکی مارکیٹ میں زیرو ٹیرف رسائی حاصل کرلی ہے۔

اپٹما کا یہ موقف تھا کہ یہ پیش رفت ملکی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کے لیے سنگین اور فوری خطرہ پیدا کرتی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر توانائی اور خام مال کی بلند قیمتوں، خطے میں سب سے زیادہ شرحِ سود، ٹیکسز اور مجموعی طور پر مشکل کاروباری ماحول کی وجہ سے پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ حریف ممالک کے لیے مارکیٹ تک بہتر رسائی اور ان کی کم پیداواری لاگت کے باعث ہماری سب سے بڑی مارکیٹ (امریکہ) میں پاکستان کے برآمدی حصے کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے تجویز دی کہ وزارتِ تجارت امریکی کاٹن سے تیار شدہ مصنوعات کے لیے پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات پر ٹیرف میں رعایت حاصل کرنے کی کوشش کرے، جس کے بدلے امریکی کاٹن کی درآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

ایسوسی ایشن نے وزارتِ تجارت کو تجویز دی ہے کہ وہ امریکی کاٹن سے بنی پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات پر رعایت حاصل کرنے کے لیے امریکہ سے رابطہ کرے جس کے بدلے میں امریکہ سے کاٹن کی درآمدات میں اضافہ کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم نے رعایتی مارکیٹ رسائی کی تجویز کے ساتھ امریکی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا ہے۔

تیزی سے بدلتے ہوئے مسابقتی ماحول کے پیشِ نظر، ہم احترام کے ساتھ گزارش کرتے ہیں کہ حکومتِ پاکستان امریکی حکام سے رابطہ کرے تاکہ امریکی کپاس سے تیار کردہ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مصنوعات کے لیے ڈیوٹی فری رسائی حاصل کی جا سکے۔

Comments

Comments are closed.