BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کی بگ برڈ نے برآمدات کا بڑا معاہدہ حاصل کر لیا، عالمی حلال مارکیٹ پر چھانے کے لیے پرعزم

  • اس آرڈر سے برآمدات تقریباً دوگنا ہونے کی توقع ہے جبکہ پیداواری صلاحیت اور نئی مصنوعات مزید اضافے کا سبب بنیں گی، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں پولٹری پروسیسنگ کے معروف ادارے بگ برڈ فوڈز لمیٹڈ (بی بی ایف ایل) نے خلیجی ممالک کی ایک بڑی حلال فوڈ کمپنی کو پولٹری مصنوعات برآمد کرنے کا ایک بڑا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں درج اس کمپنی نے جمعرات کو جاری ایک نوٹس میں اس اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔نوٹس کے مطابق بگ برڈ فوڈز لمیٹڈ یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہی ہے کہ کمپنی نے خلیج میں قائم ایک حلال فوڈ کمپنی سے خام چکن (را چکن) اور مزید پروسیس شدہ پولٹری مصنوعات کی فراہمی کا ایک بڑا برآمدی آرڈر حاصل کر لیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس آرڈر سے ان کی موجودہ برآمدات کا حجم تقریباً دوگنا ہونے کی توقع ہے، جبکہ پیداواری صلاحیت میں اضافے اور مصنوعات کی نئی اقسام متعارف کروانے سے اس میں مزید بڑھوتری کا امکان ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ تخمینوں کے مطابق اس معاہدے سے کمپنی کی سالانہ آمدنی میں 1.2 ارب روپے کا مزید اضافہ متوقع ہے۔

کمپنی کے مطابق عالمی حلال فوڈ مارکیٹ کا حجم اس وقت سالانہ 900 ارب ڈالر سے زائد ہے جس کے 2034 تک بڑھ کر 1.4 ٹریلین (لاکھ کروڑ) ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جو بین الاقوامی معیار کے حامل پروسیسنگ پلانٹس رکھنے والے اداروں کے لیے طویل مدتی ترقی کے شاندار مواقع پیش کرتا ہے۔ دوسری جانب مالی سال 2026 میں پاکستان کی سالانہ گوشت کی برآمدات 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔کمپنی نے مزید کہا کہ عالمی حلال فوڈ مارکیٹ میں تیز رفتار ترقی کے پیشِ نظر پاکستان برآمدات بڑھانے کے لیے انتہائی موزوں پوزیشن میں ہے۔ کمپنی کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہونے والے ان معاہدوں سے بڑا فائدہ پہنچے گا، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور کمپنی کی آمدنی کے ذرائع مزید وسیع ہوں گے۔

بگ برڈ فوڈز لمیٹڈ کا قیام ستمبر 2011 میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر عمل میں آیا تھا، جسے یکم جون 2023 کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ کمپنی مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں کے لیے معیاری چکن مصنوعات بشمول پروسیس شدہ، پکانے کے لیے تیار (ریڈی ٹو کک) اور کھانے کے لیے تیار (ریڈی ٹو ایٹ) اشیاء تیار، درآمد، برآمد اور سپلائی کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔کمپنی کا مقصد بڑھتی ہوئی مقامی اور برآمدی طلب کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیداواری صلاحیت کا بھرپور استعمال کرنا اور بین الاقوامی صارفین کی ترجیحات کے مطابق مصنوعات کی نئی اقسام متعارف کروانا ہے۔

Comments

200 حروف