دنیا
امریکہ سے مذاکرات کے بعد ایرانی سیکیورٹی چیف عمان پہنچ گئے
- علی لاریجانی عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی سے ملاقاتیں کریں گے
ایران کے اعلیٰ قومی سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی منگل کو عمان پہنچ گئے، چند روز قبل ہی مسقط میں واشنگٹن اور تہران کے اہلکاروں کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا نیا دور ہوا تھا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق علی لاریجانی عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی حالات کے ساتھ ساتھ ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب ایران اور امریکہ نے جمعہ کو عمان میں دوبارہ بات چیت شروع کی، جو 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار ہوئی، جس میں مختصراً امریکی فوجی بھی شریک ہوئے تھے۔

























Comments