BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت سے ممکنہ ٹکراؤ کی صورت میں پاکستان حکومت سے اجازت لے گا

  • بنگلہ دیش اچھی ٹیم ہے ، اس کا ٹورنامنٹ میں نہ ہونا افسوسناک، امید ہے وہ ہماری حمایت کریں گے، سلمان آغا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچتی ہے اور اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوتا ہے تو اس سلسلے میں حکومت سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کی تیاریاں اس وقت تلخ سیاسی رنگ اختیار کر گئیں جب بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا اور پاکستان نے گروپ اے میں شریک میزبان بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ تاہم دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سیمی فائنل یا فائنل میں مقابلے کا امکان اب بھی موجود ہے۔

سلمان آغا نے کولمبو میں میڈیا کو بتایا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ یہ حکومت کا فیصلہ تھا اور اگر ہمیں سیمی فائنل یا فائنل میں ان سے کھیلنا پڑا تو ہم دوبارہ حکومت سے رابطہ کریں گے اور ان کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں گروپ سی سے نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ اسلام آباد حکومت نے قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت تو دے دی لیکن 15 فروری کو بھارت کے خلاف بڑے میچ سے دستبردار ہونے کا حکم دیا۔

سلمان آغا نے مزید کہا یہ دکھ کی بات ہے کہ بنگلہ دیش یہاں نہیں ہے،ان کی ٹیم بہت اچھی ہے۔ امید ہے وہ ہماری حمایت کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گزشتہ ورلڈ کپ میں امریکہ سے ہونے والی شکست کی مایوسی کو پیچھے چھوڑ کر بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر نہ صرف دو قیمتی پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا بلکہ اس کے نیٹ رن ریٹ پر بھی منفی اثر پڑے گا۔ خراب موسم یا کسی ایک میچ میں شکست پاکستان کی کوالیفائی کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے لیکن کپتان کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات سے پریشان نہیں ہیں۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں 3-0 سے شکست دینے کے بعد بلند حوصلوں کے ساتھ یہاں پہنچی ہے۔ سلمان آغا نے سری لنکا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں یہاں بہت سپورٹ ملتی ہے۔

Comments

200 حروف