BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کیلئے82.7 ارب ڈالر کی بولی کا دفاع

  • مہنگے اخراجات اور محدود منافع کی توقعات کے باعث نیٹ فلکس کے حصص کی قیمت پری مارکیٹ میں تقریباً 6 فیصد گر گئی
شائع اپ ڈیٹ

نیٹ فلکس نے وارنر برادرز کی اسٹوڈیو اور اسٹریمنگ اثاثے خریدنے کی خواہش کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوب صرف یوزر جنریٹڈ مواد اور بلیوں کی ویڈیوز تک محدود نہیں رہا، بلکہ آج یہ ٹیلی ویژن دیکھنے کے تجربے کو تبدیل کر چکا ہے۔ نیٹ فلکس کے سی ای او ٹیڈ ساراندوس نے کہا کہ ٹیکنالوجی جائنٹ جیسے یوٹیوب، ایمیزون اور ایپل ٹی وی کی دنیا میں مقابلہ بڑھا رہے ہیں، جس کے باعث نیٹ فلکس کو اپنے اسٹریمنگ بزنس کو نئے سرے سے ترتیب دینا پڑ رہا ہے۔

ساراندوس اور ان کے شریک سی ای او گریگ پیٹرز نے بتایا کہ وارنر برادرز کے اسٹوڈیو اور اسٹریمنگ اثاثے کمپنی کے لیے نہایت معاون اور مضبوط ہیں۔ نیٹ فلکس نے وارنر برادرز کے فلم اور ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز، مواد کی بڑی لائبریری اور معروف فرنچائزز جیسے گیم آف تھرونز اور ہیری پوٹر خریدنے کے لیے 82.7 ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے اور اس وقت پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس کے ساتھ بولی میں مصروف ہے۔

گریگ پیٹرز نے کہا کہ نیٹ فلکس نے پہلے کبھی تھیٹر بزنس میں سرمایہ کاری پر غور کیا، لیکن ترجیحی سرمایہ کاری کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکی۔ وارنر برادرز کے ساتھ اب یہ موقع میسر آیا ہے کیونکہ ان کے پاس مضبوط اور منظم تھیٹر بزنس کے ساتھ اعلیٰ معیار کی فلمیں ہیں۔ اس کے علاوہ ایچ بی او برانڈ کے تحت اسٹریمنگ کا شعبہ بھی نہایت مستحکم اور صارفین کے لیے پرکشش ہے۔

تاہم سرمایہ کار ابھی قائل نہیں ہیں۔ وارنر برادرز کے حصول سے وابستہ مہنگے اخراجات اور محدود منافع کی توقعات کے باعث نیٹ فلکس کے حصص کی قیمت پری مارکیٹ میں تقریباً 6 فیصد گر گئی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ 59 ارب ڈالر کا برج لون پہلے حاصل کر لیا گیا تھا، جسے 8.2 ارب ڈالر بڑھا کر تمام نقد ادائیگی کی پیشکش کی حمایت کی گئی۔

نیٹ فلکس نے شیئر بائے بیک کو بھی معطل کر دیا ہے تاکہ وارنر برادرز کے حصول کے لیے فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔ ساراندوس نے یقین دہانی کرائی کہ یہ معاہدہ صارفین اور ملازمین کے حق میں ہوگا اور تخلیقی مواقع میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وارنر برادرز کے 100 سالہ مواد اور آئی پی تک رسائی صنعت اور صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

Comments

Comments are closed.