دنیا
ڈنمارک گرین لینڈ کے تحفظ کی صلاحیت نہیں رکھتا، ٹرمپ
- اس ہفتے ڈایووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران گرین لینڈ کے حصول پر بات کرونگا، امریکی صدر
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ اس ہفتے ڈایووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران گرین لینڈ کے حصول پر بات کرے گا، کیونکہ ڈنمارک اس علاقے کا تحفظ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں یہ حاصل کرنا ہوگا۔ انہیں یہ کام کرنا ہوگا۔ وہ اس کا تحفظ نہیں کر سکتے۔ ڈنمارک کے لوگ شاندار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں وہاں کے رہنماؤں کو جانتا ہوں، وہ بہت اچھے لوگ ہیں، لیکن وہ وہاں جاتے تک نہیں ہیں۔

























Comments