BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.03%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.06%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.89 Increased By ▲ 0.26 (1.06%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.17%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.61 (3.49%)
DGKC 186.63 Decreased By ▼ -0.59 (-0.32%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.70 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 18.99 Decreased By ▼ -0.05 (-0.26%)
HBL 303.98 Increased By ▲ 0.20 (0.07%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.86 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.43 (1.64%)
MLCF 91.25 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
OGDC 314.00 Increased By ▲ 0.61 (0.19%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.08 (-0.23%)
PIBTL 14.69 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.27 Decreased By ▼ -1.09 (-0.49%)
PRL 91.55 Increased By ▲ 0.33 (0.36%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.34 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.61 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.04 (0.32%)
TRG 55.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.04 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

یوکرینی ڈرون حملے سے روس کے روستوف آن دون میں صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی

  • ڈرونز کو فضا ہی میں مار گرایا گیا، تاہم ان کے ملبے نے رہائشی عمارتوں کو شدید متاثر کیا، ریجن گورنر
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں روس کے جنوبی شہر روستوف آن دون میں بدھ کی علی الصبح صنعتی تنصیب میں دو مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ علاقائی حکام کے مطابق حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ملبے تلے دب کر ایک چار سالہ بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

روسٹوف ریجن کے گورنر یوری سلیوسر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرونز کو فضا ہی میں مار گرایا گیا، تاہم ان کے ملبے نے رہائشی عمارتوں کو شدید متاثر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی مقام پر لگی آگ سے متعلق تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔ گورنر کے مطابق ایک مقام پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے مقام پر اسے محدود کردیا گیا ہے اور آگ بجھانے کا کام عارضی طور پر جاری ہے۔

یوکرین کی جانب سے اس حملے پر کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم یوکرین ماضی میں اس بات کا دعویٰ کرتا رہا ہے کہ روس کے اندر ڈرون حملے ماسکو کی فوجی صلاحیت کم کرنے اور توانائی کے ڈھانچے کو متاثر کرنے کیلئے کیے جاتے ہیں، جس کے بدلے روس یوکرینی شہروں پر فضائی اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ روستوف آن دون یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ایک اہم لاجسٹک مرکز ہے جہاں روس کی فوجی سپلائی لائنیں اور کمانڈ ڈھانچہ قائم ہے، جس کی وجہ سے یہ شہر گزشتہ برسوں میں بارہا حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

Comments

Comments are closed.