کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، نئے نرخ تاریخ کی بلند سطح پر
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4638 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کی بلند پرواز جاری ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 43 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4638 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4300 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3687 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار805 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار9 ہزار 575 روپے ہوگئی۔

























Comments
Comments are closed.