دنیا
ایران سے تجارت کرنے والوں پر ٹرمپ ٹیرف، چین نے اپنے مفادات کے تحفظ کا اعلان کردیا
- ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے کسی بھی ملک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین نے منگل کے روز کہا کہ وہ اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، یہ بیان اس پیش رفت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے کسی بھی ملک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جب ٹرمپ کے ٹیرف اعلان سے متعلق سوال کیا گیا تو چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم ہمیشہ اس مؤقف پر رہے ہیں کہ ٹیرف کی جنگ میں کوئی جیتنے والا نہیں ہوتا، اور چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا پُرزور دفاع کرے گا۔
























Comments
Comments are closed.