BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

مودی کے ٹرمپ کو کال نہ کرنے پر بھارت۔امریکا تجارتی معاہدہ تعطل کا شکار ہوا، امریکی سیکرٹری کامرس

  • مذاکرات پر کافی پیش رفت ہو چکی تھی لیکن آخری مرحلے میں معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے مودی کا براہ راست ٹرمپ سے رابطہ ضروری تھا جو بھارتی حکومت نے نہیں کیا،ہاورڈ لیوٹنک
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور بھارت کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ اس لیے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا کیونکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معاہدہ طے کرنے کے لیے درکار فون کال نہیں کی۔ یہ بات امریکی کامرس سیکرٹری ہاورڈ لیوٹنک نے جمعے کو ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر کافی پیش رفت ہو چکی تھی لیکن آخری مرحلے میں معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے مودی کا براہ راست ٹرمپ سے رابطہ ضروری تھا جو بھارتی حکومت نے نہیں کیا۔ ان کے بقول، بھارتی حکام اس رابطے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے۔

ہاورڈ لیوٹنک نے یہ تبصرہ ایک امریکی ٹیک اور بزنس پوڈکاسٹ میں کیا جہاں انہوں نے کہا کہ معاہدہ تقریباً تیار تھا مگر ایک چھوٹا سا قدم باقی تھا جو نہ اٹھایا جا سکا۔ اس پس منظر میں پچھلے سال مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد ٹرمپ نے بھارت پر محصولات کی شرح دوگنی کر دی اور بھارتی اشیا پر ڈیوٹی بڑھا کر 50 فیصد تک کر دی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس اضافی ٹیکس میں سے ایک حصہ روسی تیل کی خریداری کے ردعمل کے طور پر نافذ کیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے اس ہفتے بھارت پر ایک مرتبہ پھر دباؤ بڑھایا اور خبردار کیا کہ اگر نئی دہلی روسی تیل کی درآمدات کم نہ کرے تو محصولات مزید بڑھ سکتے ہیں۔ اس بیان کے بعد بھارتی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے منتظر تھے۔

ہاورڈ لیوٹنک نے بتایا کہ بھارت ایسا ٹیرف لیول چاہتا ہے جو امریکہ کے برطانیہ اور ویتنام کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے درمیان ہو، مگر اس تجویز کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ بھارتی وزارت تجارت نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔ روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دونوں حکومتیں معاہدے کے انتہائی قریب تھیں مگر غیر مؤثر رابطے کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ ایک بھارتی عہدیدار کے مطابق مودی کو اندیشہ تھا کہ براہ راست فون کال انہیں مشکل صورتحال سے دوچار کر سکتی تھی کیونکہ بات چیت غیر متوازن ہو سکتی تھی۔

Comments

Comments are closed.