BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

وینزویلا کے معزول صدر کا منشیات کے الزامات میں صحتِ جرم سے انکار ، مجھے اغوا کیا گیا ، نکولس مادورو

  • مادورو کی اہلیہ سیلیا فلورس نے بھی صحتِ جرم سے انکار کیا ، عدالت نے اگلی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی
شائع اپ ڈیٹ

نیویارک کی وفاقی عدالت میں معزول وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو ٹیررازم کے الزامات میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مادورو کی اچانک گرفتاری نےعالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ مادورو نے جج کے سامنے بیان دیا کہ وہ بے گناہ ہیں اور انہیں اغوا کیا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ سیلیا فلورس نے بھی الزامات کی تردید کی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 17 مارچ مقرر کی ہے۔

دوسری جانب کاراکاس میں نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عبوری صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کا ماننا ہے کہ روڈریگز فی الحال ملک میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کی جنگ وینزویلا سے نہیں بلکہ منشیات فروشوں سے ہے، تاہم انہوں نے فوری انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ملک کے حالات ٹھیک کرنا ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق اب وینزویلا کے معاملات کا کنٹرول بڑی حد تک امریکہ کے پاس ہے، خاص طور پر تیل کی صنعت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی نظریں وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر پر ہیں، جس کے لیے بڑی امریکی تیل کمپنیوں (ایکسن موبل، شیوران) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.