BR100 Decreased By (-0.36%)
BR30 Decreased By (-0.49%)
KSE100 Decreased By (-0.3%)
KSE30 Decreased By (-0.33%)
BAFL 56.52 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.62 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 17.85 Increased By ▲ 0.36 (2.06%)
DGKC 184.30 Decreased By ▼ -2.92 (-1.56%)
FABL 93.55 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 51.40 Decreased By ▼ -0.25 (-0.48%)
FFL 14.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.69%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 302.72 Decreased By ▼ -1.06 (-0.35%)
HUBC 197.75 Decreased By ▼ -1.21 (-0.61%)
HUMNL 9.94 Increased By ▲ 0.09 (0.91%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.35 Increased By ▲ 0.18 (0.69%)
MLCF 89.78 Decreased By ▼ -1.45 (-1.59%)
OGDC 313.42 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PAEL 35.01 Decreased By ▼ -0.23 (-0.65%)
PIBTL 14.64 Decreased By ▼ -0.07 (-0.48%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.45 Decreased By ▼ -0.42 (-0.46%)
SSGC 23.08 Decreased By ▼ -0.22 (-0.94%)
TELE 7.56 Decreased By ▼ -0.05 (-0.66%)
TPLP 12.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.48%)
TRG 55.31 Decreased By ▼ -0.48 (-0.86%)
UNITY 7.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو یمن کے جنوبی دھڑوں کو ریاض میں مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں سعودی وزارت نے ریاض میں ایک جامع کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا ہے تاکہ جنوبی یمن کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرکے جنوبی کاز کے منصفانہ حل پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ ریاض کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے یہ دعوت یمنی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے برسوں سے یمن کے سرکاری علاقوں میں موجود مختلف دھڑوں کی حمایت کی ہے اور پڑوسی ملک کے طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی میں مداخلت کرتے رہے ہیں۔

ان دھڑوں میں سے ایک، متحدہ عرب امارات کا حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی)، اب آزادی کے اعلان اور ایک الگ ریاست کے قیام کے لیے زور دے رہا ہے جس سے عرب کا سب سے غریب ملک دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔

ایس ٹی سی جس نے حالیہ ہفتوں میں وسیع علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور جنوب میں ایک علیحدہ ریاست کے قیام کے لیے دو سالہ عبوری عمل کے منصوبے کا اعلان کر چکا ہے۔

علیحدگی پسندوں کے مطابق جمعہ کو سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے فضائی حملوں میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

سعودی حمایت یافتہ یہ اتحاد 2015 میں یمن کے شمال سے حوثی باغیوں کو نکالنے کی کوشش کے لیے بنایا گیا تھا۔ لیکن ایک دہائی پر محیط خانہ جنگی کے بعد بھی حوثی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف جنوب میں سعودی اور اماراتی حمایت یافتہ دھڑے ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.