BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

ٹیلی کام اور وینچر کیپٹل کمپنیوں نے ٹیکس میں ریلیف کی درخواست کردی

وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات ، تجاویز پر ورکنگ گروپ قائم، عملی سفارشات کی تیاری شروع
شائع اپ ڈیٹ

ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کمپنیوں اور وینچر کیپٹل (وی سی) فرموں کے وفد نے پاکستان کے موجودہ ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ریلیف کی تجاویز پیش کی ہیں ، تاکہ شعبے کی ترقی کو فروغ ، سرمایہ کاری کو متوجہ کیا جا سکے اور ٹیلی کام و وی سی شعبوں کی توسیع میں مدد ملے۔

وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کمپنیز (ٹاور کو پاکستان)،وینچر کیپٹل فرمز، قانونی و ریگولیٹری مشاورتی ادارے اور متعلقہ سرکاری ادارے شریک تھے۔

ملاقات میں شعبے کے کاروباری ماڈلز، عملی چیلنجز اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ضابطہ کاری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے ٹیکس نظام میں اصلاحات کے متعدد نکات پیش کیے ، تاکہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، سروس کی بہتری اور جدت پر مبنی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیر خزانہ نے ٹیلی کام انفرااسٹرکچر اور وینچر کیپٹل کے کردار کو سراہا اور کہا کہ طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے شفاف اور ترقی پسند پالیسی فریم ورک ضروری ہے۔

ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ ایک مخصوص ورکنگ گروپ بنایا جائے گا جو تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے کر عملی سفارشات تیار کرے گا۔ حکومت نے ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری پر مبنی شعبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی ترقی کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.