BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکہ نے 19 غیر یورپی ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں

  • اس فیصلے کی وجہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات بتائے گئے ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے منگل کو اعلان کیا کہ 19 غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی جانب سے دائر کی گئی تمام امیگریشن درخواستوں، بشمول گرین کارڈ اور امریکی شہریت کے تقاضوں، کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات بتائے گئے ہیں۔ یہ پابندی ان ممالک کے شہریوں پر بھی لاگو ہوتی ہے جو جون میں جزوی سفری پابندی کی فہرست میں شامل تھے، جس سے امیگریشن کے حوالے سے پہلے سے موجود سختیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ان ممالک میں افغانستان اور صومالیہ بھی شامل ہیں۔

نئی پالیسی سے متعلق سرکاری میمورنڈم میں گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں امریکی نیشنل گارڈ کے ارکان پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں ایک افغان باشندے کو مشتبہ ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ حملے میں ایک گارڈ ہلاک ہوا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں صومالیوں کے خلاف بھی سخت بیان بازی کی ہے، انہیں کچرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں اپنے ملک میں نہیں چاہتے۔

جنوری میں دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ نے امیگریشن قوانین کے سخت نفاذ کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے بڑے امریکی شہروں میں وفاقی ایجنٹ بھیجے اور امریکہ۔میکسیکو سرحد پر پناہ کے متلاشی افراد کو واپس کیا۔ انتظامیہ کی توجہ اب قانونی امیگریشن پر بھی بڑھتی دکھائی دیتی ہے، خاص طور پر نیشنل گارڈ حملے کے بعد سکیورٹی کے نام پر سخت اقدامات کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، جس کے ذریعے سابق صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

میمورنڈم کے مطابق ان 19 ممالک میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، ایکویٹوریل گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر جون میں سخت ترین پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ جبکہ برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیئرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا پر جزوی پابندیاں تھیں۔ نئی پالیسی کے تحت ان ممالک سے آنے والے تمام زیر التوا کیسز روک دیے گئے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ ان درخواستوں کی دوبارہ جامع جانچ کی جائے، جس میں انٹرویو یا دوبارہ انٹرویو بھی شامل ہو سکتا ہے۔

امریکن امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن کے مطابق ان پابندیوں کے بعد شہریت کے حلف برداری پروگرام، نیچرلائزیشن انٹرویوز اور دیگر امیگریشن ملاقاتوں کی منسوخی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Comments

Comments are closed.