BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

صدر زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے اتوار کے روز ایوان صدر میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا پُرتپاک استقبال کیا۔
شائع اپ ڈیٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اتوار کے روز ایوان صدر میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا پُرتپاک استقبال کیا۔ شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ مذہبی و ثقافتی امور کے چیف ایڈوائزر اور خصوصی ایلچی شہزادہ غازی بن محمد، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ ایمان الصفدی، اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف حنیطی بھی موجود تھے۔

استقبالیہ تقریب میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک تھیں۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے۔

ملاقات کے دوران خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفتوں پر بھی غور کیا گیا، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کے امور زیرِ بحث آئے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی و علاقائی فورمز پر ایک دوسرے سے قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا اور انسانی و ترقیاتی شعبوں میں مشترکہ کاوشوں کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم نے صدر آصف علی زرداری کو اردن کے اعلیٰ ترین اعزاز “وسام النہضہ المرسل” (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور نمایاں شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ اس خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، وفاقی وزرا اور غیر ملکی سفارتی نمائندگان نے شرکت کی۔

بعد ازاں ایوانِ صدر میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیا گیا۔

Comments

Comments are closed.