امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسرائیل میں اہم مذاکرات کر رہے ہیں ، تاکہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی کے پہلے غیر مستحکم مرحلے کو مستحکم کیا جا سکے اور اسرائیل و حماس کو آئندہ مذاکرات میں درکار مشکل فیصلوں کی جانب بڑھایا جا سکے۔
جنگ بندی کو آٹھ دن گزرنے کے باوجود دونوں فریق ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگا رہے ہیں، خاص طور پر یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی، امداد کی ترسیل اور سرحدوں کے کھلنے کی رفتار کے حوالے سے اختلافات برقرار ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کے تحت حماس کے غیر مسلح ہونے اور فلسطینی ریاست کے قیام جیسے بڑے اقدامات شامل ہیں، جن پر ابھی فریقین مکمل طور پر آمادہ نہیں۔
وینس کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے جبکہ حماس کے رہنما قاہرہ میں مصری ثالثوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔مصر، قطر اور ترکی جنگ بندی کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں امداد کا بہاؤ بڑھنے کے باوجود یہ اب بھی ضرورت سے بہت کم ہے۔ اسرائیلی فائرنگ سے حالیہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 68 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

























Comments
Comments are closed.